فیصل آباد۔ (اے پی پی) ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد نے شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی شہد کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈائر یکٹر جنرل ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عابد محمود نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مذکورہ مکھیوں سے نہ صرف ملک میں اعلیٰ معیار کے شہد کی فراوانی بلکہ شہد کے فارمرز اس کو بیرون ملک برآمد کر کے اپنے اور ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب منصوبہ منظور کر کے فنڈز بھی ریلیز کر چکی ہے اور ہم منصوبے پر کام کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم شہد کی جو مکھیاں شہد بنانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں وہ 20سال پرانی ہیں جبکہ آسٹریلیا سے درآمد شدہ شہد کی نئی مکھیوں سے نہ صرف اس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو اعلیٰ معیار کا شہد بھی میسر آ سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ معیار کے حامل اس شہد کو بیرون ملک برآمد کر کے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں واقع کوہ سلیما ن کے پہاڑی علاقوں میں واقع قدرتی جنگلات میں کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں پر مختلف قسم کے پھولوں کے پودوں کی اقسام کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہد کی فارمنگ کرنے والے زمینداروں کو بھی شہد کے چھتے مفت فراہم کئے جائیں گے۔

- Home
- پاکستان
- فیصل آباد
- آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا
آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا

Regional News6 سال قبل