آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح

کوئٹہ (اے پی پی)آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پلانٹ سے شہر اور آس پاس کے دیہات کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ا یل پی جی گیس کی فراہمی آواران کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایل پی جی پلانٹ کی وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی اور ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمدکا آغاز کروایا ہے اور مختصر مدت میں منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنوا کر آواران جیسے پسماندہ علاقے میں جمہوری حکومت کا پہلا تحفہ عوام کو دیا ہے۔ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کی تنصیب سے آوارا ن کے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ گیس کے آنے سے ان کی بہت سی مشکلات ختم ہوجائیں گی،آواران کے عوام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس امید کا اظہار کیا ہے آواران میں عوامی فلاح وبہبود کے دیگر جاری منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں گیں

Comments are closed.