آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

0
76

چنیوٹ
مار نہیں پیار کا دعویٰ منوں مٹی تلے دفن چنیوٹ میں پرائیویٹ سکول ٹیچر کا کام مکمل نہ ہونے پر آٹھویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد مار مار کر ادھ منوا کردیا طالبعلم کے جسم کا 70 فیصد حصہ شدید متاثر
چنیوٹ کے علاقہ ٹھٹھی شرقی کے رہائشی آٹھویں جماعت کے طالبعلم عبدالمقیت پر فیصل آباد روڈ پر واقع پرائیویٹ معصومین سکول کے ٹیچر کا انسانیت سوز سلوک اسلامیات کی کاپی مکمل نہ کرنے پر پہلے آدھا گھنٹہ دھوپ میں مرغا بنائے رکھنے کے بعد عبدالمقیت پر سوٹیوں سے بیہمانہ تشدد کیا گیا جس سے طالبعلم عبدالمقیت کے جسم کا 70 فیصد حصہ زخموں کی وجہ سے شدید متاثر ہو گیا ہے تشدد کا نشانہ بننے والے طالبعلم کے والدین نے ٹیچر کی جانب سے طلبا پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور جلاد ٹیچر کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دیدی ہے اور پنجاب حکومت سے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سکولوں میں بچوں پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply