اتائی متحرک ہو گئے
قصور
پتوکی کے علاقے سرائے مغل کے نواحی علاقوں ہنجرائے کلاں ۔شیخم ۔ہلہ بہڑول کلاں ۔میگہ۔بلوکی ۔سندھو کلاں اور دیگر علاقے میں کرونا وئرس کی آڑ میں پرائمری مڈل اور میٹرک پاس عطائی ڈاکٹروں نے اپنا دھند عروج پر کر دیا انسانی جانوں سے سرے عام کھلاوڑ ڈرگ انسپکٹر پتوکی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پتوکی اور انتظامیہ عطائی ڈاکٹروں کے آگے بے بس۔ ڈرگ انسپکٹر سے جب مواقف لیا گیا تو ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ یہ کون سا پیدا ہوتے کام کر رہے ہیں انھوں نے کچھ نہ کچھ سیکھا ہوا ہے ۔ڈرگ انسپکٹر پتوکی نے ایک شوکت نامی پرائیویٹ بندہ رکھا ہوا ہے جو ماہانہ کی بنیاد پر منتھلی وصول کرتا ہے اور وصولی کی رقم اکھٹی کر کے ڈرگ انسپکٹر کو دیتا ہے عوام جو پہلے ہی کرونا وئرس سے پریشان ہے ڈرگ انسپکٹر کی منتھلی کی وجہ سے کھبی بھی جانی نقصان ہو سکتا ہے عوام کا اہل احکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ