ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے امن قافلے نے خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. سرکٹ ہاوس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کنوینر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کی شہادتیں صبر، ایثار، قربانی او ر برداشت کا درس دیتی ہیں. افواج پاکستان نے دشمن قوتوں کا ایجنڈہ ناکام بنا دیا ہے. علماء محرم الحرام میں امن او راتحاد کو مضبوط کریں. تمام علماء، خطباء، ذاکرین اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں. اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے. پاک فوج نے قربانیاں دے کر ملک کو مضبوط بنا دیا ہے. آزاد ی کشمیر کیلئے ہر قربانی دیں گے. ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی. مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہو رسے اتحاد امت، یکجہتی، سلامتی، جذبہ ایثار، قربانی، امن و محبت کا پیغام لے کر نکلے ہیں. انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس او رمجالس وقت پر ختم کریں. روٹس کی پابندی اور لاؤڈ سپیکر ایک پر عملدرآمد کیاجائے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے تمام مسالک کے عقائدو نظریات اور عبادت گاہوں کااحترام کیا جائے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رہنی چاہیئے. علمائے کرام اپنے کردار کا احسن استعمال کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں. انہوں نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی جوڑنے کا کام کررہی ہے.آر پی او عمران احمر نے کہاکہ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے سول سوسائٹی کے ہر فرد کو کردارادا کرناہو گاارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھی جائے او رشر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے ساتھ نشاندہی کی جائے. ا س موقع پر اتحاد بین المسلمین کے اراکین مولانا محمد خان لغاری، شفقت حسین بھٹہ، مولانا حبیب الرحمن، حافظ عبدالستار، مولانا عبدالمعبود آزاد، مولانا اشفاق قاسمی، پیر محمد شاہ حسین، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا محمد مسعود قاسم قاسمی، مولانا قاسم قریشی، صاحبزادہ جلیل الرحمن، قاری اکرم حقانی، مولانا ابوبکر جام پو ری، مہر عبدالخالق مرالی، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد و دیگرنے بھی خطاب کیا. سرکٹ ہاوس میں سید احسن حسین شمسی، مولانا یاسین راہی، صاحبزادہ انو رحسن قریشی، گلزار عباس نقوی، مولانا عبدالروف، سید ظفر عباس نقوی،مولانا اقبال رشید، عبدالصمد درخواستی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہاتھوں کی زنجیر بنا کراور قومی اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیا. مولانا عبدالخبیر آزاد نے استحکام پاکستان، ملک و قوم کی خوشحالی او رکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،ذیشان جاوید، افضل ناصر، ڈی پی اوز اسد سرفراز، ہارون الرشید، عثمان باجوہ او ردیگر انتظامی افسران کے علاوہ ہر مکتب فکر کے علماء، مشائخ اور نمائندے موجود تھے.

اتحاد بین المسلمین کے امن قافلے کا خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ
Shares: