احساس میں بے احساس ٹولہ گرفتار

قصور
احساس پروگرام کی رقم خواتین سے ہتھیانے والے دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں موجود دو ریٹیلرز سلیم اور تنویر نے خاتون کے اکاؤنٹ کی کل رقم بقایا جات سمیت مبلغ 21 ہزار بائیو میٹرک مشین کے ذریعے نکال لی اور 12 ہزار خاتون کے حوالے کئے اور 9 ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیا لیے جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن وحید عارف نے دونوں ملزمان کے قبضہ سے خاتون کی رقم 9 ہزار روپے برآمد کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے یاد رہے قصور پولیس نے گزشتہ چار روز کے دوران ضلع بھر میں احساس پروگرام مراکز پر دھوکہ دہی کرنے والے 16 ملزمان کو حراست لیکر مقدمات درج کیے گئے ہیں.

Comments are closed.