اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو ڈیفالٹ کر چکا تھا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو قرض کی قسط دینے کے لئیے پیسے نہیں تھے، ہمارا کام تو بس ختم ہو چکا تھا یہ تو خوش قسمتی سے ہمیں کورونا وائرس کی وجہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ریلیف دے دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آئی اہم ایف ورلڈ بینک نے بہتری کا ثبوت دیا،اللہ بھی مدد کرتا ہے، ہمارے پاس ادائیگیوں کے لئے پیسے نہیں بچے تھے ،ایک وقفہ مل گیا ہے، عمران خان کی اللہ نے مدد کی ہے،ورنہ پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا تھا.ہمارا فنانشنل کام ختم ہو گیا تھا گروتھ تو منفی ہونی ہی تھی

شیخ رشید کے اس بیان کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے،

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہہ رھا ھے ھم ڈیفالٹ ھونے والےتھےکہ کرونا نے بچا لیا.عمران کونسی معیشت کی بہتری کے دعوے کر رھا تھا؟ یا ڈوبتی معیشت کے الزام سے بچنے کے لئے کرونا کے لئے تفتان اور ائیرپورٹ کھلے چھوڑے تھے؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بہت سے اربوں ڈالر خاں صاحب لے چکے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی کہ سارے اربوں ڈالر جا کہاں رہے ہیں کیونکہ شیخ رشید تو کہہ رہا ہے یہ آئی ایم ایف کی مہربانی ہے اس نے قرضے کی قسط میں رعایت دی ہے ورنہ ہمارے پاس تو قسط دینے کےبھی پیسے نہیں تھے خاں ویسے ہی منتیں نہیں کررہا تھا

 

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضوں میں ایک سال کے لئے ریلیف دیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1 ارب 38 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی، جاری اعلامیے میں پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی گئی۔

Comments are closed.