چکوال۔ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیمائش و پرائس کی چیکنگ کی جبکہ پبلک واش رومز کی صفائی کا معائنہ بھی کیا گیا۔ کم پیمائش کی وجہ سے مختلف پٹرول پمپ مالکان پر مجموعی طور پر 2,12,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر ایک پٹرول پمپ مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کو آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی۔

Shares: