اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ کیا

فیصل آباد(محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ اور صوفی امین کریانہ سٹور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ مہر کریانہ سٹور اور عاشق کریانہ سٹور کو جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے سٹورز کے گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا آٹا سٹورز کے سامنے کاؤنٹر قائم کرکے سرکاری نرخ پر فروخت کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے فلور ملز میں آٹے کی گرائینڈنگ کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ان کے مین گیٹس پر قائم فیئر پرائس شاپس پر آٹے کی فروخت کو مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری طور پر مقررکردہ قیمت پر فروخت کویقینی بنانے کے لئے انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

Comments are closed.