کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت "یوم استحصال کشمیر” منانے کے حوالہ سے واک کا انعقاد، ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل سندھو سمیت دیگر کی شرکت..
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سرکاری سطح پر 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان کیا. اس سلسلہ میں اسسٹٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت اے سی آفس سے علامتی پوائنٹ مظفر آباد تا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علامتی پوائنٹ سری نگر چیچہ وطنی روڑ تک ایک واک نکالی گئی. جس میں ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل سندھو، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز فراز احوز، مرکزی صدر انجمن تاجران سید اکبر علی، صدر بار ایسوسی ایشن مظہر اقبال ملہوترا، تحصیلدارغلام غوث، ضیاء اللہ ڈوگر سمیت تحصیل بھرکے محکمہ جات کے افسران و ملازمین، شہری۔میڈیا ،طلباء و سول سوسائٹی کے نمایندگان نے شرکت کی. واک کا آغاز 8:58 پر سائرن بجا کر ہوا. جس کے بعد شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی. بعد میں پاکستانی و کشمیر قومی ترانہ بجایا گیا. شرکاء واک نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے. جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے. اس کے علاوہ شرکاء نے پاکستانی و کشمیری پرچم، سیاہ ماسک و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں. اس موقع پر اسسٹٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی نقشہ میں شامل کرکے پاکستان کا حصہ بنا دیا ہے انشاءاللہ ایک دن ہم کشمیر کی سر زمین پر بھی قدم رکھیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرکے پاکستان کا حصہ بناے جاے.

Shares: