اسلام آباد میں لاقانونیت کی انتہا، پولیس اڑھائی تولے سونا لے اُڑی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں لاقانیت کی انتہا۔ شریف وسادہ لوح شہری خواتین کو تنگ کرنا پولیس نے وطیرہ بنالیا۔ ابن سینا روڈپر واقع ذاتی فلیٹ پر رہائشی خاتون کی غیر موجودگی میں ان کے گھرپر تھانہ رمنا پولیس نے نوٹوں کی چمک اور نجی پراپرٹی ڈیلر کے کہنے پرچند روز قبل ریڈ کر کے بجرم(496بی) 371A/اور371Bت پ درج کر کے جھوٹا مقدمہ درج کر دیا۔

گھر سے دوران تلاشی اڑھائی تولہ سونا۔ موبائل فون۔ ریکارڈنگ ریسیور۔ ایل سی ڈی ۔ قیمتی عروسی جوڑے سمیت قیمتی اشیاء پولیس اہلکار لے گے۔ جس کی تحریری درخواست انسپکٹر جنرل آف پولیس کو دی گئی تاہم ابتک کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مسماة فریدہ بی بی زوجہ آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل میری غیر موجودگی میں تھانہ رمنا پولیس نے ایک نجی پراپرٹی ڈیلر طارق خان کی ایماء پر میرے گھر میں ذاتیات کر کے فرضی ریڈ کیا گھر میں میری فیملی ممبرز سگی کزنز موجود تھیں۔ جن کو تھانہ رمنا پولیس اہلکاروں نے موقع پر تشدد بھی کیا اور اٹھا کر تھانہ رمنا منتقل کر دیا
جس دن پولیس اہلکاروں نے میرے گھر ریڈ کی اس دن میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی .اس کی تصدیق کے لیے میرے فون کی لوکیشن بھی نکلوائی جا سکتی ہے میری کزن سمیت مجھے بھی جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا
مجھ پر جسم فروشی کے دھندہ کا الزام لگا کر میری عزت ونفس کو مجروع کیا گیا اور میری غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی سمیت قیمتی اشیاء بھی پولیس اہلکار لے گے۔جسکی تحریری درخواست انسپکٹرجنرل آف پولیس عامر ذوالفقار خان کو دی ہے۔ جھوٹی کارروائی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے

Shares: