اشرف غنی اور عبداللہ عبدللہ کے درمیان سخت مقابلہ ، افغان صدارتی الیکشن معرکہ بن گیا ، لوگ خوف زدہ

لاہور: افغانستان میں کل صدارتی الیکشن ہورہے ہیں‌ لیکن دوسری طرف افغان حکام کو اس بات کا خطرہ ہے کہ اس موقع پر افغان طالبان کی طرف سے سخت حملوں‌ کاخطرہ ہے، لیکن اس کے باوجودلاکھوں افغان کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان

افغان ذرائع کے مطابق تقریباً ایک درجن امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اصل مقابلہ موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزگٹیو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہوگا۔34 ملین کی آبادی والے ملک میں 9.67 ملین افغانیوں نے 2019 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا اندارج کرایا ہوا ہے۔

 

شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ الیکشن کے دن افغانستان کے عوام اپنے آزادانہ اور منصفانہ ووٹوں کا دفاع اور جمہوریت کی حفاظت کریں گے۔طالبان نے افغان عوام کو انتخابات میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے۔ جبکہ افغان حکام اور افواج نے عوام سے بڑھ چڑھ کے انتخابات میں حصہ لینے کا کہا ہے۔

 

امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دی

Comments are closed.