اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا

0
65

چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت ہفتہ کے روز صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، کمشنر کوئٹہ، سی سی پی او کوئٹہ، ڈی سی کویٹہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں ودیگر اعلیٰ احکام بھی شریک تھے۔چیف سیکرٹری نے گزشتہ روز کوئٹہ اور سبی میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات پر براہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری جلد سے جلد عمل میں لائی جائے تاکہ ائندہ اس طرز کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ انھوں نے انتظامیہ پر واضح کیا کہ خدا ناخواستہ آئندہ اگر جہاں کئی ایسا کوئی بھی واقعہ ہوا رونما ہوا تو وہاں کے ذمہ دار حکام کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں رابطے مضبوط بنائیں اور تعاون بڑھائیں تاکہ اس جیسے ناخوشگوار واقعات کا پہلا سے ہی قلع قمع کیا جا سکے۔ انھوں نے اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماج دوشمن عناصر کی سرکوبی انکے ہی بلوں میں عمل لائی جائے۔ وزیراعلی بلوچستان نے بھی گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعات پر براہمی کا اظہار کیا ہے اور ترقی مخالف عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹے کی ہدایت دی ہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے بھر میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس سے کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینا ہے اور نہ ہی کوئی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ قبل ازیں چیف سیکرٹری کو کوئٹہ اور سبی کے ناخوشگوار واقعات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے حوالے سےاور اٹھائے جا والے اقدامات اور انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفینگ بھی دی گئی۔

Leave a reply