افغانستان: کار بم دھماکہ میں متعدد جاں بحق
افغانستان کے صوبے زابل میں ٹرک بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 85 زخمی ہوگئے۔
دھماکہ زابل کے مرکزی شہر قلات میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت اور ہسپتال کے قریب ہوا۔
خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑادیا جس سے 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔