افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل شروع

0
56

پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگیا ، افغانستان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے پہلا خاندان افغانستان کے لیے روانہ ہوا۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے افغان کمشنر ایٹ کے تعاون سے اضاخیل پایان میں رجسٹریشن سینٹر قائم کردیا ہے جس میں نادرا، افغان کمشنر ایٹ اور یو این ایچ سی آر کے دفاتر قائم کردیے گئے ہیں۔
افغان مہاجر سہیل خان کا 6 افراد پر مشتمل پہلا خاندان افغانستان روانہ ہوگیا ، یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفرید ی کے مطابق رضاکارانہ واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہے گا۔
افغانستان پہنچے پر افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر دیے جائیں گے، گزشتہ سال رضاکارانہ واپسی میں 900 خاندان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے افغانستان گئے تھے ۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکاکے مابین ہوئے امن معاہدے سے ممکنہ واپسی میں اضافہ ہوسکتا ہے

Leave a reply