کوئٹہ۔ (اے پی پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر محمد عمر خان جمالی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قلات میں المناک حادثے میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن کی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے، انھوں نے کہا کہ طارق زہری صوبے کے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں تھا۔طارق زہری کی شہادت پر پوراصوبہ غم زدہ ہے،کیپٹن طارق زہری قابل محنتی اور ایماندار افسر تھے۔انھوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند اور انھیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔

Shares: