امجد صابری کی آج تیسری برسی

بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دینے والے قوال امجد صابری کی تیسری برسی منائی جا راہی ہے
22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو جب امجد صابری اپنی رہائش گاہ سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تب انہیں موٹر سائکل سوار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ۔
23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا ۔ انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت اپنے والد اور بڑے بھائی سے حاصل کی ۔ اور قوالی کو منفرد انداز میں پیش کیا جو لوگوں میں بہت مقبول ہوا ۔ جتنی کم مدت میں امجد صابری نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔
امجد صابری نے اپنے والد کی وفات کے بعد انہی کی پڑھی ہوئی قوالیوں کو منفرد انداز میں پیش کیا ۔ اور اپنے والد کی پڑھی ہوٸی دو قوالیوں ” تاجدار حرم ” اور بھر دو جھولی میری ” کو پڑھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی ۔

Comments are closed.