پولیس اور حساس اداروں کی مظفرگڑھ میں کاروائی،این جی او کےنام پر خواتین کی بائیومیٹرک تصدیق کرواکے سمیں نکلوانے والا گرفتار۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن اور حساس اداروں نے مظفرگڑھ کے علاقہ چیک مٹھن میں کاروائی کرتے ہوئےاین جی او سے امداد دلوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کرواکے سمیں نکلوانے والے مستنصر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پو لیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق ملزم مستنصر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چک مٹھن پر سادہ لوح خواتین کو امداد دینے کا جھانسہ دے کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق کرواکے ان کے نام سے سمیں نکلواتا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
مزید دیکھیں
مقبول
حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمارا ساتھ دے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا...
مزید ریمانڈ سے انکار،صحافی فرحان ملک کو جیل بھیج دیا گیا
کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی فرحان ملک...
جعلسازی ،97 لاکھ بھارتیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک
واٹس ایپ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے رواں برس...
آصفہ کا گڑھی خدا بخش کا دورہ، والدہ بینظیر کی قبر پر حاضری
گڑھی خدابخش: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی...
بی ایل اے کی ملک دشمنی،کاروائی ضروری.تحریر:جان محمد رمضان
بلوچستان، پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی وسائل،...
امداد کا لالچ دے کر سادہ لوح خواتین کے نام سے سمیں نکلوانے والا گرفتار
