شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ):حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھر پر اقدامات کر رہی ہے ڈینگی لارواکے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں ۔جن علاقوں میں گذشتہ سالوں میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں سرویلنس پر زیاد ہ توجہ دی جائے اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری نے ڈینگی تدراک اور اس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،رانا شکیل اسلم،ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سی ای ہیلتھ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑخانوں ،قبرستانوں اور ٹائر شاپس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے ساز گار ہے اس لیے ان ایام میں خصوصی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا تمام متعلقہ محکمے Sops کے مطابق کام کریں اور اس حوالے سے غفلت ،لاپرواہی اور کسی قسم کی کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے سی ای ہیلتھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادڈینگی کی تشکیل کردہ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں ڈینگی کی روک تھام کے متعلق شعور بیدار کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈاریکڑ لوکل گورنمنٹ عارف طفیل کے انسداد ڈینگی سے متعلقہ کام کو سراہا اور شاباش دی

Shares: