ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے)آل ٹریڈ فیڈریشن کی دعوت پر اسٹیشن کمانڈر کے نمائندے کرنل وقاص کا ایبٹ آباد بازار کا دورہ۔شہریوں میں تین ہزار ماسک تقیسم کیئے گئے۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز آل ٹریڈ فیڈریشن کے علی اصغر خان گروپ کے بانی عبدالحمید خان چیرمین سردار شیردل صدر ثاقب علی کی دعوت پر اسٹیشن کمانڈر کے نمائندے کرنل وقاص نے ایبٹ آباد بازار کا دودہ کیا اس دوران انہوں نے تاجر برادری ڈرائیوروں اور شہریوں میں کرونا سے بچاو کے لیئے تین ہزار ماسک بھی تقسیم کیئے ہیں اس دوران کرنل وقاص نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے تاجر ہوں یا شہری وہ گھر سے نکلتے وقت ماسک ضرور پہنے۔کرونا کی اس وباء کی وجہ سے ہر انسان بچ سکے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں کرنل وقاص کے دورے کے دوران پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور اس موقع پر شبیر قریشی حاجی کالا خان وقاص حسین فخرعالم کیانی حاجی شہزاد سمیت محکمہ واسا محکمہ ٹی ایم اے کے اہلکار بھی موجود تھے

Shares: