ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا نعقاد

0
58

پشاور۔(اے پی پی) ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے میں کھلی کچہری کا کردار مسلمہ ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر شہر کے نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشننز جاری ہیں، قبضہ مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ایس پی کینٹ محمد اشفاق، ڈی ایس پی کینٹ ارشد خان اور ایس ایچ اوتھانہ تہکال شہر یار سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔شرکا ء نے منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پراطمینان کا اظہار کیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے اس موقع پر کھلی کچہری کے افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانوں اور پولیس موبائل گاڑیوں پر خصوصی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابرآفریدی نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے، شہرکے تمام لینڈ مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام افسران کے موبائل نمبرات تھانوں کے سامنے آویزاں کر دئیے گئے ہیں،کھلی کچہری میں شامل شرکا نے جرائم کی سرکوبی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں پولیس کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے قانون کی بالادستی کی خاطر پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

Leave a reply