چنیوٹ
ایف آئی اے فیصل آباد ٹیم کا پاسپورٹ آفس چنیوٹ میں چھاپہ شہری سے بھاری رشوت وصول کرنے والا ڈیٹا آپریٹررنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد کو چنیوٹ کے رہائشی محمد قاسم نے تحریری درخواست دی جس میں پاسپورٹ آفس کے ڈیٹا آپریٹر فخر شاہ پر الزام لگایا کہ فخر شاہ نے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں دس ہزار روپے رشوت مانگی ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ پاسپورٹ آفس میں چھاپہ مارا اور شہری محمد قاسم سے دس ہزار روپے رشوت لینے والے پاسپورٹ آفس چنیوٹ کے ملازم فخر شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے ایف آئی اے سیل فیصل آباد منتقل کردیا ہے ملزم کافی عرصہ سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں سے مختلف اعتراضات لگا کر بھاری رشوت وصول کر رہا تھا
Shares: