شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے ) تحصیل شیخوپورہ ڈاکخانہ سلیم کوٹ کے گاوں کانیاوالہ کا عدنان نامی لڑکا جو کہ پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل تھانہ فیروزوالہ میں تعینات تھا اور جس کا بیلٹ نمبر C/2453 ہے مورخہ 15 جولائی کو گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے روانگی کی خاطر گیا مگر ڈیوٹی پر نہ پہنچ پایا
گھر سے تو چلا گیا لیکن تھانے نہ پہنچنا اور فون کال بھی ریسیو نہ کرنا اس کے گھر والوں کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنا ہوا
اہل دیہہ میں اس حوالے سے بہت سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہو سکی
عدنان کے والد محمد الیاس نے تھانہ ہاوسنگ کالونی میں درخواست درج کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی بازیابی کا تقاضا کیا ہے
اہل دیہہ کے مطابق نوجوان عدنان انتہائی شریف النفس اور صوم و صلوۃ کا پابند تھا
چند ہی ماہ پہلے مقامی مسجد میں اس کی رسم نکاح ادا کی گئی
مقامی امام مسجد کے مطابق عدنان باشرع اور نیک طینیت تھا
اس کے گھر والوں کے بقول اس کا کسی سے کسی قسم کا ذاتی جھگڑا بھی تھا
کچھ عرصہ قبل عدنان نے ایلیٹ فورس کی طرف سے اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی جس کے بعد اس کے گھر والوں سمیت اہل دیہہ نے اس سے بہت سے نیک توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

Shares: