ایم این اے فیض اللہ کموکا کے عزیز لکی کموکا کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج
فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل انتظامیہ کی درخواست پرایف آئی اے نے ڈھڈی والا کے رہائشی محمد اشرف عرف لکی کموکا کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 26،اکتوبر 2019ء کو ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی میونسپل کارپوریشن میں ارکان اسمبلی سے سرکاری امور کے حوالے سے میٹنگ کررہے تھے جس کے دوران محمد اشرف عرف لکی نے ان کی بلااجازت ویڈیو بنائی اور اس کے بیگ گراؤنڈ میں میوزک لگا کرٹک ٹاک تیار کی اور سوشل میڈیاپر وائرل کردی جس سے نہ صرف ڈویژنل کمشنر کی ذات بلکہ کمشنر آفس کی عزت وقاربُری طرح متاثر ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔