ایم پی اے کے ڈیرہ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات
ساہیوال۔ (اے پی پی) ایم پی اے کے ڈیرہ کے قریب 2ملزمان نے خواتین سے 50ہزارروپے اور موبائل فون والا پرس چھین لیا‘2موٹرسائیکلیں چوری‘مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون سونیا شازم اپنی خالہ کے ہمراہ شاپنگ کرکے ماڈل ٹاؤن گھرواپس جارہی تھیں کہ ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک کے ڈیرہ کے قریب2موٹرسائیکل سوار ملزمان انور وغیرہ آئے اور ان سے پرس جس میں نقدی 50ہزا رروپے اور موبائل فون تھا چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی وارداتوں شاداب ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے محمد طیب کی موٹرسائیکل نمبری111/SLMمالیتی95ہزار روپے ہوٹل کے باہر سے‘ محلہ بلاٹ گنج میں نامعلوم ملزم نے محمدذیشان کے گھرکے باہر سے موٹرسائیکل نمبری479/SLNمالیتی60ہزار روپے اور مسلم بن عقیل کالونی میں محمد ندیم وغیرہ 5ملزمان نے شگفتہ پروین کے گھر داخل ہوکر نقدی‘طلائی زیورات اور ضروری کاغذات کل مالیتی2لاکھ65ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔