ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا، نئی مصیبت گلے پڑ گئی ، حکومت بھی پریشان ، عوام بھی خوف زدہ

0
102
پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

اسلام آباد : پولیو کے بعد ملک میں نئی مصیبت نے سرا ٹھانا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایڈزکے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔پاکستان کے شہروں اورجیلوں میں ایڈز کا مرض تیز ی سےبڑھنے لگا

ذرائع کے مطابق ایڈز کے وہ مریض جو اس وقت جیلوں میں ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے اور جو ابھی تک میڈیکل ریڈار پر نہیں آسکے ان کی تعداد تو بہت ہی زیادہ ہوسکتی ہے. جیل حکام کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں 7اور سینٹرل جیل میں 8قیدیوں کے ایڈز کے مریض ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ ملتا ن کے 80شہری بھی ایڈ سے متاثر ہیں۔ ملتان کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کا پتا اُس وقت چلا جب وہاں اسکرینگ کیمپ لگائے گئے ۔

پاکستان میں ایڈز پر کنٹرول کرنے والے ادارے کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نےبہاولنگر میں 24 افراد میں ایڈز ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ان میں سے ڈسٹرکٹ جیل کے15 قیدیوں میں ایڈکے وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔9 شہریوں میں بھی ایڈز کے وائرس کا انکشاف ہواہے ،مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور کی سینٹرل جیل میں بھی6قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے مگر بہاولپور میں ایڈز کے علاج کی کوئی سہولت ہی موجود نہیں۔ مریضوں کو ڈی جی خان بھیج دیا گیا ہے ، یاد رہے کہ کافی دنوں سے ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کے حوالے سے پریشان کن خبریں آرہی تھیں اور سندھ میں اس حوالے سے بہت زیادہ مریض پائے گئے تھے ، تاہم اب ملک کے دیگر حصوں سے ان خبروں نے ملک بھر میں پریشانی کی کیفیت پیدا کردی ہے

Leave a reply