ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ سمیت پناہ گاہ کا اچانک معاینہ ، ایم ایس ڈاکٹر جواد احمد کو صفائی ستھرائی بہتر کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معاینہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے مریضوں سے ادویات و سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ایم ایس ڈاکٹر جواد احمد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے وارڈز کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیا جائے. بعد از ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ پناہ گاہ کا بھی وزٹ کیا اور مسافروں کو پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ
Shares: