ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے لگائی کھلی کچہری

شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نےسائلین کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے.

Comments are closed.