چنیوٹ. تھانہ بھوآنہ کے علاقہ ٹاہلی منگینی میں بااثر افراد کا غریب ہاری پر مبینہ تشدد،،، تشویشناک حالت کے پیش نظر غریب کسان اسپتال منتقل، علاج جاری
چنیوٹ تحصیل بھوآنہ کے نواحی علاقہ ٹاہلی منگینی میں بااثر افراد کا غریب کسان پر مبینہ تشدد،،، ظفر نامی غریب کسان تشویشناک حالت کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ منتقل جہاں علاج جاری ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق عمر حیات، پپو وغیرہ نے سرکاری راستے سے گزرنے کی پاداشت پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان کی جانب علاقہ میں آئے روز کسی نا کسی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جسکی وجہ سے پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی ہمارے بیوی بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرین نے آئی جی پنجاب اور ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل اور درخواست کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved