رحیم یارخان . بااثر ملزمان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے 50سال سے جھونپڑیوں میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کی جھونپڑیوں کو نذر آتش کردیا، افراد خواتین پر وحشیانہ تشدد، تحریری شکایت کے باوجود پولیس کا بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار، پولیس نے موقع تک دیکھنا گوارا نہ کیا۔ متاثرین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج، جھونپڑیاں نذر آتش کر کے ہزاروں روپے مالیت کے سامان کو جلا کر خاکستر کرنے، خواتین، بچوں اور مردوں پر تشدد کرنے میں ملوث بااثر ملزمان اور سرپرستی کرنے والے تھانہ افسران کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 94 پی میں عرصہ 50سال سے رہائش پذیر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ماہ وزیر جی جو کہ عرصہ 50سال سے سرکاری اراضی پر اپنی برادری سمیت جھونپڑیاں بنا کر رہائش پذیر ہے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران بااثر ملزمان ناصر علی مہینوال مہار، ہاشم مہار، کیڑو مہار، محمد شفیع مہار، یارو مہار، یٰسین مہار، محمد منور حسین مہار جو کہ آتشیں اسلحہ ڈنڈوں سوٹو
مزید دیکھیں
مقبول
13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید
آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے...
کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا،پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں،عرفان صدیقی
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان...
کب مارشل لا لگا،اس کا ملٹری کورٹ کیس سے کیا لنک ہے؟جسٹس جمال مندوخیل
سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس...
میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر
میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...
یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا...