باغی ٹی وی کامیاب،حناربانی کھرکی بہن کے گھر مبینہ چوری کےالزام میں گرفتار ملازمائیں رہا

0
74

سابق وزیر خارجہ کی بہن کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار ملازماوں کو تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرالحسن کی شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

سنانواں کی حمیدہ بی بی نے گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اور ان کی بہن خدیجہ کھر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کام کرنے سے انکار پر اس کی بیٹیوں عائشہ بی بی ،عابدہ مقبول اور شاہد مقبول کو تین ماہ پرانی چوری کے الزام میں گرفتار کروادیا ہے ۔اس حوالے سے باغی ٹی وی پر خبر چلی تو حنا ربانی کھر نے اسے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئےبے بنیاد اور جھوٹی قرار دیا تھاتاہم بعدازاں دیگر میڈیا چینلز اور اخبارات پر خبر نشر ہونے پر حناربانی کھر نے خاموشی اختیار کرلی۔

حناربانی کھر کی جانب سے اپنےٹویٹ کے ذریعےباغی ٹی وی کے خبر کو فیک کہنے پر ان کے اپنے ہی فالورز ان پر برس پڑے اور انہیں کھری کھری سنادیں تھیں۔

مظلوم خاندان کی دوہائی سن کر مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر الحسن نے لاہور پولیس سے رابطہ کیااورگرفتار لڑکیوں کی شخصی ضمانت دے کر انہیں رہائی دلوائی۔لاہورپولیس کے مطابق تفتیش میں جب بھی تینوں لڑکیوں کی ضرورت پڑی تو جہانگیر الحسن انہیں پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

واضح رہے کے لاہور کے تھانہ نارتھ کینٹ پولیس نے دو روز قبل عائشہ،عابدہ اور شاہدہ کو مظفرگڑھ کے علاقہ سنانواں سے گرفتار کیاتھا۔ضمانت کرانے پر متاثرہ خاندان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرالحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔

Leave a reply