باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،معلمات کو ہراساں کرنے والے سی ای ایجوکیشن کی چھٹی

0
70

باغی ٹی وی کی نشاندہی پر مظفرگڑھ میں سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض بزدار کو فوری طور پر انکے عہدے سے ہٹادیاگیا،فیاض بزدار پر خواتین اساتذہ نے جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے تھے.مظفرگڑھ میں سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا،وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کیمطابق فیاض بزدار کو فوری طور پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا.فیاض بزدار کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر ملک مسعود ندیم کو سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ تعینات کردیاگیا.سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور فحش میسجز بھیجے کا انکشاف باغی ٹی نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کیا تھا بعدازاں متاثرہ خواتین اساتذہ نے وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید کو درخواستیں دی تھیں۔متاثرہ خواتین نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ فیاض بزدار خود کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار بتاکر خواتین اساتذہ کو خوف دلا کر زبردستی جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں.مہناز سعید کے مطابق فیاض بزدار انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے.خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں فیاض بزدار کیخلاف وزیراعلی پنجاب شکایات سیل اور مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی تحقیقات جاری ہیں.

واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے4روز قبل 18 مئی کو اپنی خصوصی رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کیئے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

Leave a reply