مظفرگڑھ میں سرکاری سکول کے اساتذہ سے واش رومز کی صفائی کرنے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹادیا گیا،اساتذہ سے واش رومز کی صفائی کرانے کی خبر باغی ٹی وی پر منگل کے روز چلی۔تھی.مظفرگڑھ کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سجاد بھابھہ نے سکول کے اساتذہ سے نہ صرف گندے واش رومز صاف کرائے تھے بلکہ واش رومز صاف کرانے کی فوٹیج بھی بنائی گئی تھی.بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔منگل کو باغی ٹی وی پر خبر چلی تو وزیرتعلیم مراد راس کے نوٹس لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی۔ڈپٹی ڈی ای او سجاد بھابھہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیاگیا اور ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی.محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او سجاد بھابھہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا.

Shares: