ہری پور۔ (اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ، بجلی کی پیداوار کم ہو کر ایک ہزار 50میگاواٹ پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی ہے۔ڈیم سے پانی کا اخراج 40ہزار کیوسک کر دیا گیا، پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 17پیداواری یونٹوں میں سے 10پیداواری یونٹ نے پیدا وار بند کر دی ہے۔ سات یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جن سے ایک ہزار پچاس میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی آگئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 39ہزار نو سو کیوسک ہو گئی ہے۔ جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح 1550فٹ سے کم ہو کر 1525.37فٹ پر آگئی ہے۔

Shares: