فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ برائلر انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی برقرار دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث ایک ہفتہ میں برائلر انڈوں کی قیمت 90سے بڑھ کر 115روپے فی درجن اور برائلر گوشت کی قیمت 180روپے سے 240روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔فیصل آباد کی پولٹری مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ مقرر کئے جانے کے باعث مرغی کا گوشت 180روپے سے لے کر 240روپے فی کلو گرام کے درمیان گردش کر رہا ہے۔دوسری جانب موسم کی تبدیلی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث فضاء میں خنکی بڑھنے سے انڈوں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران برائلر انڈوں کی قیمت 90روپے سے بڑھ کر منگل کے روز 115روپے فی درجن تک آگئی ہے جس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

Shares: