برائلر کی قیمتوں کو پر لگے گئے ،پورے پاکستان میں مرغی کا گوشت نایاب

0
63

برائلر کی قیمتوں کو پر لگے گئے ،پورے پاکستان میں مرغی کا گوشت نایاب

خانیوال ( نمائندل باغی ٹی وی ) چکن کی قیمتیں بتدریج بڑھنے لگیں، خریدار پریشان فارمرز کے مزے، تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کی طرح ضلع خانیوال اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ برائلر گوشت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے معاملے میں بے بس نظر آتی ہے ۔مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت دو سو ساٹھ روپے فی کلو ہے جبکہ گوشت مارکیٹ سے تین سو بیس روپے فی کلو بھی بیچ کر انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے دوسری طرف دکانداروں نے بتایا کہ ہمیں دو سو اسی روپے فی کلو مرغی ملتی ہے جبکہ گورنمنٹ کا نے مرغی کی قیمت دوسو ساٹھ روپے فی کلو مقرر کرکے دکانداروں کی روزی چھین لی ہے۔دکانداروں نے یہ بھی بتایا کہ پولٹری فارمرز نے جان بوجھ کر مرغی کی قیمتیں بڑھائی ہوئی ہیں جبکہ انتظامیہ پولٹری فارم مالکان سے معاملات طے کرنے کی بجائے غریب دکانداروں کو تنگ کرنے پہ تلی ہوئی ہے ۔دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ پولٹری فارم مالکان سے بیٹھ کر مزاکرات کرے اور ہم ان کے ہر فیصلے کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

Leave a reply