بستی ملوک : تجاوزات اہم مسئلہ بن گیا
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک مسائل کی بھرمارشہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر طیب خان کی نائب تحصیلدارعبدالحمید اور پٹواری سلیم چھٹہ کے ہمراہ انجمن تاجران اور بستی ملوک پریس کلب کے صحافیوں سے مشاورتی میٹنگ جس میں چوک بستی ملوک سمیت دنیاپور روڈپر تجاوزات مسائل،صاف پانی کی فراہمی اور سرکاری ہسپتال کے معاملات پر مشاورت کی اور ان مسائل کے مستقل حل کیلئے تاجر براردری اور صحافیوں سے تجاویز لیں بلخصوص تجاوزات مافیااور تجاوزات قائم کروانے والے دکان مالکان کی لسٹیں تیار کرکے ان کے خلاف آئندہ چند روز میں بھرپور کاروائی کا عندیہ دیا بعد ازاں تاجر برادری اور صحافیوں کے ہمراہ دنیا پور روڈ پر المدینہ پلازہ کے مالکان کی آشیر باد سے پلازہ کی پارکنگ پرقائم غیر قانونی ہائی ایس، رکشہ سٹینڈ اورتجاوزات کا جائزہ لیا اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اس موقع پر طیب خا ن کا کہنا تھا کہ بستی ملوک کو درپیش مسائل کے حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی