بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا محمد پور سرکاری ہسپتال میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، ویکسینٹرشوکت کالونی میں ایک عطائی ڈاکٹرکے کلینک میں بیٹھا کر ڈیوٹی سر انجام دینے لگے جب اطلاع پر میڈیا ٹیم موقع پر پہنچ تو عطائی سمیت سرکاری عملہ دوکان بند کر کے غائب ہوگیا جب صحافیوں نے ان سے رابطے کی تو کوشش کی توعملے نے موقف دینے کی بجائے موبائل فون بند کر دیا شہریوں نے سرکاری عملہ کے خلاف سخت موقف دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری و مزدور طبقہ گھروں میں موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے باپردہ خواتین خود اور اپنے بچوں کو حفاظت ٹیکے نہیں لگوا سکتی سرکاری عملہ کو چاہیے کہ ان عطائیوں کے خلاف کاروائی کریں جبکہ یہ خود ہی وہاں ڈیرے ڈال کر مسجد میں اعلان کرواتے ہیں کہ فلاں عطائی کے پاس آکر حفاظتی انجکشن لگائیں محکمہ ہیلتھ کو اس پر کاروائی کرنی چاہے

Shares: