بستی ملوک: پولیس مقابلہ یا کچھ اور
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کالی پل کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم طارق ولد محمد صادق ہلاک ہو گیا ملزم کو گزشتہ شب ہونے والی دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں ملوث ہمراہی ملزم محمد خاور کی گرفتاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کالی پل کے قریب 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھی طارق کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے زیر حراست ملزم زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔حملہ آور ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔