بلاول نے گندم کی قمیمت میں اضافے کو کیوں مسترد کیا

0
46

بلاول نے گندم کی قمیمت میں اضافے کو کیوں مسترد کیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گندم کی کم از کم سرکاری قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی جائے،عالمی منڈی میں گندم کی قیمت 1575 روپے ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کسان کو 1350 روپے پر ٹالا جا رہا ہے، دنیا بھر میں حکومتیں کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں ، پاکستان میں حکومت ہی کسان کی دشمن بنی ہوئی ہے،

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےاپنے دور میں گندم کی قیمت 450 سے بڑھا کر 1250 روپے من مقرر کی،پی پی پی حکومت نے ملک کو گندم درآمد کرنے والے ملک سے گندم برآمد کرنے والا ملک بنادیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوریا، ڈی اے پی ، زرعی ادویات اور دیگر مداخل کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں، حکومت کی کسان دشمن پالیسی کی وجہ سے زرعی شعبہ تباہ اور کاشتکار برباد ہو رہا یے، فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار تشویشناک حد تک کم ہو گئی ہے
واضح رہے ک کہ کل معاشی کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50روپے من اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی ،فیصلہ عالمی منڈی میں قیمت کے تناظر میں کیا گیا، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا۔

Leave a reply