بلوچستان اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کا بڑھا اعلان
بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا کوئٹہ میں شٹر ڈا ﺅن ہڑتال کا اعلان
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 17 مئی کو شٹر ڈان اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا، ہڑتال مہنگائی، ترقیاتی بجٹ کے لیپس، اور بد امنی کے خلاف کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا 80 فی صد ترقیاتی بجٹ لیپس ہو گیا، بارشوں سے نقصانات کے ازالے کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا گیا۔ملک سکندر نے کہا آئندہ مالی سال کے ترقیات بجٹ سے بھی کوئی توقع نہیں، این ایف سی ایوارڈ ابھی تک لٹکا ہوا ہے، صوبے میں امن و امان دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے، اس تناظر میں اپوزیشن نے مل کر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔