پاک فوج کے تربیتی طیارے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے
صوبائی وزراء کی ”اے پی پی“سے گفتگو
(اے پی پی)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نور محمد دمڑ، وزیربلدیات سردار صالح بھوتانی،وزیرخوراک وبہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھیتران،مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور مشیر ایکسائز وٹیکسیشن محمد نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت راولپنڈی میں طیارے کے حادثے کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،پاک فوج کے تربیتی طیارے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے اور ہم حادثے میں شہید ہونے و الے پاک فوج کے افسران اور شہریوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کرتے ہیں۔ منگل کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت پاک فوج کے افسران اور شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے.
Shares: