بلوچستان غیر ملکی اسمگل شدہ سامان برآمد
پاکستان کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ اور غیر ملکی اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان کسٹم کے مطابق درخشاں چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کی چیکنگ کے دوران 10 ہزار کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی جوکہ سیب کی کریٹوں میں چھپائی گئی تھی۔چھالیہ اندروں ملک اسمگل کی جا رہی تھی جس کی قیمت دو کڑور روپے بنتی ہے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لکپاس کے مقام پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس میں سے بڑے پیمانے پر کپڑا، پیرا شوٹ، سائیکلیں، برتن اور ٹائرز برآمد کر لئے گئے۔ غیر ملکی سامان کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔