بلوچستان کے لئے خوش خبری۔

0
65

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے سرطان کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔اس تیزی سے پھیلنے والے مرض پر قابو پانے اور مریضوں کو موثر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح کریں گے. ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی عوام کو بلوچستان حکومت نے ایک عظیم تحفہ سے نوازا ہے. ان کا کہنا تھا کہ کہ 1 ارب 60 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا یہ ہسپتال بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔یاد رہے کہ ہر سال 4 فروری کو دنیا بھر میں کینسر کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا بلوچستان حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور آج عوام کے ایک دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی وزیر اعلی جام کمال خان کے دست مبارک سے ہو رہی ہے جس سے عوام کی صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے گا.

Leave a reply