بنوں، عارضی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،سائن بورڈز سمیت سامان بلڈوز

0
53

پشاور۔(اے پی پی) ڈپٹی کمشنر بنوں اور ٹی ایم او بنوں کی خصوصی ہدایت پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان نے بنوں شہر اور تجارتی مراکز میں عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سڑک کنارے اور گلیوں میں رکھا گیا سامان ضبط کرلیا لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان نے گردان لی سٹریٹ،چائے بازار،چوک بازار اور ملحقہ بازاروں میں ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی جانب سے نالیوں پر دکانوں کے سامنے رکھے گئے میز اور دیگر سامان قبضہ میں لیتے ہوئے ٹی ایم اے دفتر پہنچایا جہاں ان کی نگرانی میں یہ سامان مشینری کے ذریعے توڑ دیا گیا لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان نے میڈیاکو بتایا کہ بنوں شہر میں تجاوزات کے خلاف کامیاب اپریشن کے دوران تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے تاہم دکانداروں کی جانب سے اور ریڑھی بانوں کی جانب سے عارضی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے جس میں دکانوں کے سامنے نالیوں پر رکھے گئے میز،سائن بورڈ اور دیگر سامان قبضے میں لیکر بلڈوز کیا جاتا ہے انہوں نے دکا نداروں سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر عارضی تجاوزات کا خاتمہ کردیں بصورت دیگر ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور سامان قبضے میں لیکر بلڈوز کیا جائیگا۔

Leave a reply