بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب ہیپاٹائٹس آرڈیننس کے تحت تمام بیوٹی پارلرز اور حجام کی رجسٹریشن لازمی ہے.
ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے دفتر میں پنجاب پریس کلب کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 31جولائی تک رجسٹریشن جاری ہے بیوٹی پارلرز اور حجام مالکان اپنے ہیپاٹائٹس رپورٹ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فس سے رجوع کریں 31جو لائی تک رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6 سو بیوٹی پارلرز اور 700حجام کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق عطائیوں کے خلاف بلا تفریق کا روائی کا عمل بھی جا ری ہے اس موقع پر ملک نعیم جاوید ، ملک طالب حسین ، شاہد علی چوہان اور حافظ عمران ساجد اور علی نعمان بھٹی بھی موجود تھے

Shares: