بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی پولیس کی کاروائی. فقیریا ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار..مال مسروقہ برآمد پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔آصف رضا ایس ڈی پی او بوریوالا

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او بورے والا آصف رضا نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ گگو میں ڈکیٹ گینگ کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کے دوران کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے حالیہ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بالخصوص ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے اے ایس پی بوریوالا آصف رضاکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گگو سب انسپکٹرعبدالستار, سب انسپکٹر فاروق رمضان, سب انسپکٹر محمد یسین ٹی اے ایس آئی محمد عمران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔تشکیل دی ہوئی ٹیم نے شب و روز محنت محنت اورجدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے درجنوں وارداتوں میں ملوث فقیریا گینگ کے 5 ممبران فقیر حسین عرف ببی, مجاہد حسین, علی اکبر, اسد علی اور فرحان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی مبلغ 48ہزار, 12عدد موبائل فونز مالیتی 2لاکھ 15ہزار, 5عدد موٹرسائیکلز مالیتی 3لاکھ 5 ہزار, 1عدد رائفلز اور 3پسٹل برآمد کئے.

ملزمان علاقہ میں لوگوں کے ساتھ تعلقات بنا کر ان کے ہمراہ گلی, محلوں اور بازاروں میں گھومتے تھے اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے.ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی اور وہاڑی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کہ گرفتاری سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی.

Shares: