بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ مال اور پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن. دوران آپریشن دوفریقین کے مابین تصادم. ڈندوں اور پتھراؤ سے ایک ہی فریق کی خاتون سمیت چار افراد زخمی. خاتون کی حالت نازک، زخمی فریق نے پولیس اور انتظامی افسران کی گاڑیوں کا گھیراؤ کر لیا.
بورے والا کے نواحی گاؤں417/ای بی کے دوفریقین نے چوک میں سرکاری جگہ پر تجاوزات کے خلاف درخواستیں دے رکھی تھیں ان درخواستوں کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا اور تحصیلدار کی قیادت میں محکمہ مال کے عملہ نے پولیس کی مدد سے گاؤں میں جاکر ایک فریق کی تجاوزات گرانا شروع کیں تو انکا دوسرے فریق سے تصادم شروع ہوگیا جس میں پتھراؤ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال شروع ہوگیا
جسکے نتیجہ میں ایک ہی فریق کی خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخمی فریق کے ساتھ ملکر اہل دیہہ نے پولیس اور انتظامی افسران کی گاڑیوں کا گھیراؤ کیا جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی اس موقع پر متاثرہ زخمی فریق اور اہل دیہہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی موجودگی میں دوسرے فریق نے ہم پر حملہ کیا لیکن پولیس نے انہیں روکنے کی بجائے زخمیوں کو پکڑ کر گاڑی مین بند کردیا پولیس نے یکطرفہ آپریشن کروایا اور حملہ آور فریق سے ہم پر حملہ کروایا
جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریق سرکاری جگہ پر قابض تھے پہلے ایک فریق سے کاروائی شروع کی تو انکے مابین تصادم ہوگیا جس میں پولیس نے مداخلت کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے.








