بورے والا : تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری

بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران احمد بھٹی نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ اس سال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں مزید اصافہ ہوا۔
سال 2019 میں آوٹ ڈور کے 340374 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور شعبہ حادثات میں 227776 مریضوں کا معانئہ کیا گیا جبکہ 20094 مریض محتلف بیماریوں کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل رہے جنکو علاج کی بہترین سہولیات اور ادویات مہیا کی گئیں۔ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں سب سے زیادہ مریض میڈیسن کے شعبہ میں زیر علاج رہے۔
شعبہ امراض قلب میں اس سال 15523 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں جس میں ای ٹی ٹی ، ایکو کارڈیو گرافی اور ایس کے انجیکشن جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔ سال 2019 میں ہیپا ٹائٹس کے 40195 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 15200مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی کے 98 اور ہیپا ٹائٹس سی کے 3778 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اسکے علاوہ اکتوبر 2019 میں ہیپا ٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہماری کارکردگی بہترین رہی کیمپ میں 2689 مریضوں کی سکرینگ کی گئی جس میں سے 2140 مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور 1702 مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سال میں مختلف شعبہ جات کے 10319 مریضوں کی مختلف نوعیت کی سرجری کی گئیں جن میں گائنی ، جنرل سرجری ، آرتھو پیڈک ، ای این ٹی اور آئی کے شعبہ جات نمایاں ہیں۔ جبکہ اس برس ہسپتال میں 1247 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 588 سی سیکشن سے پیدا ہوئے۔
اس سال کے دوران مختلف منسٹرز صاحبان ، سیکرٹریز صاحبان اور کمشنر صاحبان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صفائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام سٹاف کو مریضوں کے علاج کے لیے پورے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم سال 2020 میں مزید محنت اور نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے سال 2019 سے بھی اچھے نتائج دیں گے۔
ڈاکٹر عمران احمد بھٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا

Comments are closed.