بورے والا: خواجہ سراء پر تشدد
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نوجوان کے ساتھ جانے سے انکار اور تنگ کرنے سے منع کرنے پر چھ سے زائد افراد کا خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد،
خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق بورے والا کچہری میں آج خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا
اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی
نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا کا مار مار کر بھرکس نکال دیا
خواجہ سرا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ہوگیا
ملزمان موقع سے فرار ہوگئے